شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

میو اسپتال میں انجکشن سے اموات، وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس، رپورٹ طلب

لاہور،10مارچ (پی پی آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میو اسپتال میں انجکشن کے باعث مریضوں کی ہلاکت کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری ہیلتھ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر سے رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے ہلاک ہونے والے مریضوں کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ آفس سے جاری بیان کے مطابق مریم نواز نے مریضوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کر کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔انہوں نے محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ اسپتال میں زیر علاج مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور کسی بھی غفلت کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔وزیراعلیٰ نے اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ جلد از جلد پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی صحت اور زندگی کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔