خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مغوی مسافروں کی رہائی کیلئے بلوچ سیاستداں،حقوق انسانی کی تنظیمیں ثالثی کریں: جلیلہ ایڈووکیٹ

کوئٹہ،12مارچ (پی پی آئی)انسانی حقوق کی کارکن جلیلہ حیدر ایڈووکیٹ نے بلوچستان کے تمام سینئر سیاستدانوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹرین واقعے میں 230 مغویوں کی رہائی کے لیے بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کریں۔ انہوں نے بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ یرغمالیوں کی پرامن بازیابی میں کردار ادا کریں۔یہ اپیل انہوں نے بدھ کے روز ایک بیان میں کی،۔ ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں انسانی جانوں اور یرغمالیوں کی حفاظت کو کسی بھی فریق کی جیت یا ہار سے زیادہ اہمیت دی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ثالثی کے ذریعے یرغمالیوں کی بحفاظت بازیابی ممکن بنائی جا سکتی ہے، تاکہ جانی نقصان سے بچا جا سکے۔