سندھ حکومت عوامی فلاح و بہبود کے لیے کام جاری رکھے گی:نثار احمد کھوڑو

کراچی،12مارچ (پی پی آئی)سندھ حکومت کے ترجمانوں کے وفد نے زرداری ہاؤس میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سندھ کے صدر نثار انثار احمد کھوڑو حمد کھوڑو سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پارٹی کے نظریے، قیادت کی پالیسیوں اور جمہوری ترقی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔، نثار احمد کھوڑو نے وفد سے گفتگو میں اپنے سیاسی تجربات اور جمہوری اصولوں سے متعلق نکات پر روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت عوامی فلاح و بہبود کے لیے کام جاری رکھے گی پارٹی کے ساتھ وابستگی اور عوامی خدمت کے مشن کو آگے بڑھانے کے لیے مسلسل رابطہ ضروری ہے۔ملاقات کے دوران ترجمان سیدہ تحسین  عابدی ے کہا کہ پارٹی قیادت کے ساتھ اس طرح کی ملاقاتیں رہنمائی اور حوصلہ افزائی کے لیے اہم ہیں۔ انہوں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری کی قیادت پر اعتماد کا اظہارکیا۔اجلاس کے اختتام پر وفد نے جمہوری ترقی اور عوامی خدمت کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ٹھٹھہ میں ٹریفک حادثات نیپی پی رہنما اور لمس یونیورسٹی کے طالبعلم کی جان لے لی

Wed Mar 12 , 2025
ٹھٹھہ،12مارچ (پی پی آئی)غلام اللہ روڈ اور مکلی بائی پاس پر ہونے والے دو مختلف حادثات میں لمس یونیورسٹی کا طالبعلم اور پیپلز پارٹی ضلع سجاول کے رہنما جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک طالبعلم زخمی ہوا۔ لمس یونیورسٹی کے طالبعلم کی ہلاکت پر مکلی میں کاروباری مراکز بند کردیئے گئے۔پی […]