آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس ، سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی پر اطمینان

کراچی قائدآباد سواتی محلہ، حلیمہ مسجد کے قریب آوارہ گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی

ٹھٹھہ میں دوران محرم امن و امان یقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد ، علما بھی شریک

اوکاڑہ حویلی لکھا میں ٹریفک حادثہ ، 8 سالہ لڑکے کی زندگی لے گیا

اوکاڑہ میں میں معمولی بات پر گروپی تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،2 شدید زخمی

متحدہ نے پاکستان کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ، اقتصادی جمود کو حل کرنے کا عزم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

قطر نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا:گورنر سندھ

کراچی،،12مارچ (پی پی آئی)گورنر ہاؤس میں افطار و ڈنر کا انعقاد کیا گیا جس میں قطر کے قونصل جنرل نے خصوصی طور پر شرکت کی، تقریب میں مختلف جامعات کے طلبا سمیت ہزاروں شہری بھی شریک ہوئے۔تقریب میں  مختلف  درس گاہوں کے طلبا اور ملک کے مختلف علاقوں سے شہریوں نے شرکت کی۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے شرکا کا خیرمقدم کیا اور ان سے ملاقات کی۔ شرکا نے گورنر کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔گورنر سندھ نے شرکا سے خطاب میں کہا کہ قطر نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا اور غزہ میں جنگ بندی میں بھی قطر نے اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ سیلانی ویلفیئر روزانہ لاکھوں افراد کو کھانا فراہم کرتا ہے۔ گورنر سندھ نے بتایا کہ اب تک ساڑھے نو لاکھ سے زائد راشن بیگز مستحقین میں تقسیم کیے جا چکے ہیں۔گورنر سندھ نے کہا کہ صوبے اور شہر کے مسائل کے حل کے لیے کوشش جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے لیے ہزاروں موٹر سائیکلیں اور لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے۔تقریب کے دوران روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی قرعہ اندازی میں صوفیہ زوجہ محمد دانش کا موبائل فون نکلا۔ جمال احمد کو عمرے کا ٹکٹ ملا، جبکہ ذوہیب نے اسمارٹ سٹی میں 120 گز کا پلاٹ جیتا۔گورنر سندھ نے عظمیٰ بی بی کے لیے قطر کا ٹکٹ اور عید منانے کے لیے قطر میں رہائش فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔اس کے علاوہ گورنر نے متعدد شرکا کو نقد عیدی بھی دی۔