شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ہولی بہار کی نوید اور رنگوں کا جشن، خوشی اور امن کا پیغام عام کرتا ہے:وزیراعلیٰ سندھ

کراچی،13مارچ (پی پی آئی)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہندو برادری کو ہولی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سندھ دھرتی ہمیشہ محبت، رواداری اور ہم آہنگی کی علامت رہی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہولی بہار کی نوید اور رنگوں کا جشن ہے، جو خوشی اور امن کا پیغام عام کرتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ سندھ میں ہولی کا تہوار بھائی چارے اور ہم آہنگی کے جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ ہولی صرف رنگوں کا نہیں، بلکہ خوشیوں، امن اور بھائی چارے کا حسین تہوار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہولی کا پیغام محبت، یکجہتی اور باہمی احترام پر مبنی ہے اور ہمیں ان اقدار کو فروغ دینا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام مذاہب کے تہوار یکجہتی، برداشت اور بھائی چارے کی علامت ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سندھ ہمیشہ بین المذاہب ہم آہنگی اور محبت کا گہوارہ رہا ہے۔یہ خیالات وزیراعلیٰ نے ہولی کے موقع پر جاری کردہ اپنے پیغام میں ظاہر کیے۔ انہوں نے تمام برادریوں کو تہوار کی اہمیت اور اس کے پیغام کو سمجھنے کی دعوت دی۔