آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس ، سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی پر اطمینان

کراچی قائدآباد سواتی محلہ، حلیمہ مسجد کے قریب آوارہ گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی

ٹھٹھہ میں دوران محرم امن و امان یقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد ، علما بھی شریک

اوکاڑہ حویلی لکھا میں ٹریفک حادثہ ، 8 سالہ لڑکے کی زندگی لے گیا

اوکاڑہ میں میں معمولی بات پر گروپی تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،2 شدید زخمی

متحدہ نے پاکستان کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ، اقتصادی جمود کو حل کرنے کا عزم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سندھ ہمیشہ سے امن، رواداری اور مذہبی ہم آہنگی کی سرزمین رہا ہے: شرجیل انعام میمن

کراچی،13مارچ (پی پی آئی)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ہندو برادری کو ہولی کے تہوار پر مبارکباد پیش کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہولی کا تہوار خوشی اور یکجہتی کی علامت ہے۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ ہمیشہ سے امن، رواداری اور مذہبی ہم آہنگی کی سرزمین رہا ہے، جہاں تمام مذاہب کے لوگ باہمی احترام کے ساتھ رہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پیپلز پارٹی نے ایک اقلیتی رکن انتھونی نوید کو اسپیکر اور کرشنا کولہی کو سینیٹر منتخب کیا۔شرجیل انعام میمن نے سندھ مائنارٹیز کمیشن کے قیام، اقلیتی طلبہ کے لیے مالی معاونت اور اسکالرشپ، مندروں اور دیگر عبادت گاہوں کی تزئین و آرائش کو سندھ حکومت کا سہرہ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے اقلیتی برادریوں کے لیے ملازمتوں میں کوٹہ اور فلاحی منصوبے متعارف کرائے ہیں تاکہ انہیں بہتر مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ سندھ حکومت اقلیتوں کے حقوق اور فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے گی۔