کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی سطح پر قانون سازی ناگزیر: یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد،15مارچ (پی پی آئی)قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں مذاہب کے احترام کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف غلط فہمیوں اور منفی پروپیگنڈے کی وجہ سے چیلنجز درپیش ہیں۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مغربی ممالک میں اسلاموفوبیا کے باعث مسلمانوں کے خلاف پرتشدد واقعات پیش آئے ہیں۔ بعض ممالک میں سیاسی گروہ اور انتہا پسند عناصر مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مہمات چلاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مغربی میڈیا میں اسلام اور مسلمانوں کو دہشت گردی اور انتہا پسندی سے جوڑنے کی کوشش کی جاتی ہے جبکہ سوشل میڈیا پر غلط معلومات کے ذریعے اسلام کو ایک متشدد مذہب کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔قائم مقام صدر نے کہا کہ پاکستان نے اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن کو اقوام متحدہ سے منظور کرانے میں قائدانہ کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے مسلمانوں کے خلاف تعصب، نفرت اور امتیازی سلوک کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔سید یوسف رضا گیلانی نے عالمی سطح پر مذاہب کے احترام کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر قانون سازی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی اور مکالمے کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے۔