کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ابرہیم حیدری پولیس کی کارروائی، موٹرسائیکل چوری میں ملوث2ملزمان گرفتار

اسلام آباد،15مارچ (پی پی آئی)ضلع ملیر پولیس کراچی: تھانہ ابرہیم حیدری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے دوران گشت الیاس گوٹھ کے قریب دو مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم انہوں نے فرار ہونے کی کوشش کی، جسے ناکام بنا دیا گیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے موٹرسائیکل KNC-0886 برآمد ہوئی، جو تھانہ سرجانی ٹاؤن کی حدود سے چوری کی گئی تھی۔دوران تفتیش ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ مختلف علاقوں میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں کرتے رہے ہیں۔گرفتار ملزمان کی شناخت ذیشان اور نور عرف چنگاری کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت قانونی کارروائی جاری ہے اور مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ترجمان ایس ایس پی ملیر کے مطابق پولیس جرائم کے خاتمے کے لیے اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی۔