کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

دانش یونیورسٹی جدید تعلیمی معیار پر استوار کی جائے گی، احسن اقبال

اسلام آباد،15مارچ (پی پی آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ دانش یونیورسٹی کو جدید تعلیمی خطوط پر استوار کیا جائے گا اور اس کا دنیا کے بہترین تعلیمی اداروں کے ساتھ تعلق قائم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا فرض ہے کہ غریب بچوں کو بھی اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کیے جائیں۔تقریب میں خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ محمد شہباز شریف نے دانش سکول کا ماڈل پنجاب میں متعارف کرایا تھا اور اب دانش یونیورسٹی کے ذریعے تعلیمی شعبے میں مزید پیش رفت کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ نوجوان اس یونیورسٹی سے مستفید ہوں گے اور یہ ادارہ ملک کے لیے بہترین افرادی قوت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کو نالج اکانومی میں تبدیل کیا جا رہا ہے، اور اس مقصد کے حصول کے لیے تعلیمی اصلاحات جاری رکھی جائیں گی۔