کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمرکوٹ ضمنی انتخاب کی تیاریاں،انتخابی عملے کی تربیت اور انتظامات کا جائزہ

عمرکوٹ،15مارچ (پی پی آئی)عمرکوٹ: ریجنل الیکشن کمشنر میرپورخاص امتیاز علی کلھوڑو اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر عمرکوٹ سید طیب زوار بخاری نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نوید الرحمان لاڑک اور ریٹرننگ آفیسر رجب علی سٹھیو کو الیکشن قوانین اور ضابطوں سے متعلق تربیت دی۔اس موقع پر این اے 213 عمرکوٹ کے ضمنی انتخاب کے ڈی آر او، آر او اور مانیٹرنگ ٹیم سے بھی ملاقات کی گئی۔ حکام نے کہا کہ انتخابات کو آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدار بنانا اولین ترجیح ہے۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نوید الرحمان لاڑک نے قومی اسمبلی کے حلقے میں مقرر کیے گئے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر امتیاز حسن ہالیپوٹو سے الیکشن ضابطوں کے مطابق حلف لیا۔ریجنل الیکشن کمشنر امتیاز علی کلھوڑو نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سید طیب زوار بخاری اور الیکشن آفیسر لطف علی مستوئی کے ہمراہ گورنمنٹ کلچرل کمپلیکس بلڈنگ میں قائم اسٹور اور مٹیریل روم کا معائنہ کیا۔انہوں نے پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل آڈیٹوریم ہال میں ٹریننگ وینیو کا بھی جائزہ لیا اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ یہاں 17 مارچ 2025 سے پریزائیڈنگ افسران اور سینئر اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران کی تربیت کا آغاز ہوگا۔