قومی اسمبلی کی قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کا بند کمرہ اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد 17مارچ(پی پی آئی) وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی ایڈوائس پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا بند کمرے کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا ہے۔ اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے۔ عسکری قیادت پارلیمانی کمیٹی کو موجودہ سیکیورٹی صورتحال سے آگاہ کرے گی۔اجلاس میں کابینہ کے اراکین کے علاوہ پارلیمان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی رہنما اور ان کے نامزد نمائندگان شرکت کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

صدر، وزیراعظم کا ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ

Mon Mar 17 , 2025
اسلام آباد 17مارچ(پی پی آئی) صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع نوشکی میں فوجی قافلے پر خودکش بم حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔صدر اور وزیراعظم نے اپنے پیغامات میں شہدا کے درجات کی بلندی کے […]