ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاک روس دفاعی تعلقات میں بہتری کے لئے مشترکہ مشقیں: گورنر سندھ

کراچی 17مارچ(پی پی آئی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان دفاع، تجارت، تعلیم، اور توانائی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک روس مشترکہ مشقیں اور باہمی تعاون خطے میں امن کے لئے نہایت اہم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رشین فیڈریشن کے جہاز کے استقبال کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں جب گورنر سندھ پہنچے تو ان کا استقبال رشین فیڈریشن کے قونصل جنرل Andrey Fedorov، جہاز کے کیپٹن اور دیگر عملہ نے کیا۔ پاکستان نیوی کے کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل عبدالمنیب اور دیگر سینئر افسران بھی تقریب میں شریک تھے۔گورنر سندھ نے مزید کہا کہ روسی نیول جہازوں کی کراچی آمد سے بحری تعاون مزید مستحکم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس شاندار تقریب میں شرکت میرے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک روس دیرینہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔