جدہ،20مارچ (پی پی آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے سرکاری دورے کے دوران سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح اور اقتصادی امور کے لیے مشترکہ ٹاسک فورس کے سربراہ محمد التویجری سے ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے پر غور کیا گیا۔ پاکستان میں مزید سعودی سرمایہ کاری لانے اور اہم شعبوں میں مشترکہ اقدامات کو تیز کرنے پر تبادلہ خیال ہوا۔وزیراعظم نے سعودی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے پاکستان کی سٹریٹجک پوزیشن اور سرمایہ کاری دوست پالیسیوں کو اجاگر کیا۔وزیراعظم نے توانائی، انفراسٹرکچر، زراعت اور ٹیکنالوجی میں پاکستان کی صلاحیت پر روشنی ڈالی۔ سعودی کاروباری اداروں کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی۔سعودی وزیر خالد الفالح اور ٹاسک فورس کے سربراہ محمد التویجری نے پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو گہرا کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے ادارہ جاتی تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں اطراف نے پاکستان سعودی اقتصادی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔ منظم مصروفیات اور مشترکہ منصوبوں پر عملدرآمد کے ذریعے تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔اجلاس میں وزیر اعظم کی معاونت کے لئے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک موجود تھے۔ نیشنل کوآرڈینیٹر ایس ا?ئی ایف سی لیفٹیننٹ جنرل سرفراز احمد بھی شریک تھے۔سعودی وفد میں سعودی وزارت سرمایہ کاری اور سعودی عرب اور پاکستان کے مابین اقتصادی تعلقات کے لیے مشترکہ ٹاسک فورس کے نمائندے شامل تھے۔
Next Post
گوادر فری زون کی ترقی میں اہم پیشرفت،پوٹاشیم سلفیٹ کھاد کی برآمد شروع
Thu Mar 20 , 2025
اسلام آباد،20مارچ (پی پی آئی)پوٹاشیم سلفیٹ کھاد کی برآمدات کا آغازای سی سی کی جانب سے گوادر فری زون میں کام کرنے والی کمپنی “ایگ وین پرائیویٹ لمیٹڈ” کو پوٹاشیم سلفیٹ کھاد کی برآمد کی منظوری “ایگ وین پرائیویٹ لمیٹڈ” کو سالانہ دس ہزار ٹن یا 50 فیصد پیداوار برآمد […]
