گوادر فری زون کی ترقی میں اہم پیشرفت،پوٹاشیم سلفیٹ کھاد کی برآمد شروع

اسلام آباد،20مارچ (پی پی آئی)پوٹاشیم سلفیٹ کھاد کی برآمدات کا آغازای سی سی کی جانب سے گوادر فری زون میں کام کرنے والی کمپنی “ایگ وین پرائیویٹ لمیٹڈ” کو پوٹاشیم سلفیٹ کھاد کی برآمد کی منظوری “ایگ وین پرائیویٹ لمیٹڈ” کو سالانہ دس ہزار ٹن یا 50 فیصد پیداوار برآمد کرنے کی اجازت مل گئی۔اس فیصلے سے برآمدات کا آغاز اور سرمایہ کاروں کی گوادر فری زون میں دلچسپی میں اضافہ متوقع ہے۔2025 میں ایگ وین پلانٹ کی برآمدات 7 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع، ملکی معیشت کے استحکام کے لیے انقلابی اقدام مزید برآمدی منظوری کی صورت میں ایگ وین پلانٹ کی توسیع، سرمایہ کاروں کی شمولیت سے 2 سے 3 سال میں برآمدات 80 ملین ڈالر تک بڑھنے کا امکان ہے۔حکومت کی جانب سے گوادر فری زون کی ترقی کے لیے اہم اقدام، شپمنٹ کی حد اور ڈیٹا نگرانی سے موثر ضابطہ کاری یقینی بنانے کا عزم ایس آئی ایف سی کی معاونت سے گوادر فری زون کو ایکسپورٹ پالیسی آرڈر سے استثنی، برآمدات پر مبنی کاروبار کے فروغ میں اہم پیش رفت قرار دیاگیا ہے۔چمڑے اور معدنیات کی پراسیسنگ سمیت دیگر صنعتوں کی جانب سے بھی گوادر فری زون میں سرمایہ کاری کے روشن امکانات ایس آئی ایف سی کی کاوشوں کے باعث گوادر پورٹ سے تجارتی سرگرمیوں میں تیزی، اقتصادی ترقی کی راہیں ہموار ہونگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

یوم پاکستان کی پریڈ روایتی جوش و خروش کے ساتھ مگرمحدود پیمانے پرایوان صدر میں منعقد ہوگی

Thu Mar 20 , 2025
اسلام آباد،20مارچ (پی پی آئی)یوم پاکستان کی پریڈ اتوار کو روایتی جوش و خروش کے ساتھ منعقد ہوگی، تاہم رمضان المبارک کے باعث اسے محدود پیمانے پر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  یہ تقریب ایوان صدر کے احاطے میں منعقد ہوگی، جہاں صدر مملکت آصف علی زرداری مہمان خصوصی […]