سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

فلپائن دوسرے میڈرڈ فیوژن منیلا کی میزبانی کرے گا

یہ مشہور ایونٹ دنیا کے بہترین باورچیوں اور کھانے پینے کے شوقین افراد کی توجہ حاصل کرے گا

منیلا، فلپائن، 26 فروری 2016ء/پی آرنیوزوائر– کھانے پینے کے دیوانے افراد کو اس سال اپریل میں منیلا کا سفر کرنے کی ایک اور وجہ مل گئی ہے جب اسپین کے پہلے اور کھانے پکانے کے سرفہرست ایونٹ، میڈرڈ فیوژن، کا واحد ایشیائی ایڈیشن دوسرے سال منیلا میں منعقد ہوگا۔ فلپائن محکمہ سیاحت کے زیر انتظام میڈرڈ فیوژن منیلا (ایم ایف ایم) 7 سے 9 اپریل 2016ء کو ایشیا کمپلیکس کے ایس ایم مال میں واقع ایس ایم ایکس کنونشن سینٹر میں ہوگا۔

Madrid Fusión Manila logo.

http://photos.prnasia.com/prnvar/20160226/8521601266LOGO

ایم ایف ایم 2016ء میں ایک بین الاقوامی گیسٹرونومی کانگریس بھی ہوگی جس میں “منیلا جہاز: مشرق ملتا ہے مغرب سے” کے موضوع پر تبادلہ خیال ہوگا۔

پینل دنیا کے مشہور ترین باورچیوں پر مشتمل ہوگا، جس میں شامل ہیں:

  • ہوان روکا، ایل سیلار دی کان روکا (دنیا کے 50 بہترین ریستورانوں کی فہرست میں نمبر 1)
  • دانی گارسیا، بیبو اندولیسین براسیری و تاپاس
  • ہوزے آندرس، منی بار
  • ریکارڈ کامارینا، ریکارڈ کامارینا
  • اینجل لیون، اپونینتے
  • ہوردی بترون، ایپائی سکرے
  • مائیکل وولتاجیو، انک
  • یوشی ہیرو ناریساوا، لے کریشنز دے ناریساوا ریستوراں
  • ورجیلیو مارتینز، سینٹرل ریستورانتے (لاطینی امریکا کے 50 بہترین ریستورانوں کی فہرست میں نمبر 1)
  • مائیکل اسپیراس، اسکاؤٹس آنر
  • ایمی بیسا اور رومی دوروتان، پرپل یم
  • مائیک سارتھو، الب
  • کیون چرکاس از کوکا
  • لی کوہن، پگ اینڈ کھاؤ
  • پال چوئی، چوئی
  • ڈیوڈ تھامسن، ناہم
  • نوردین توفام، نور
  • جنگ سک یم، جنگ سک
  • اینریکے اولویرا، پوجول اور
  • جارج والیہو، کوئنتونل

ایم ایف ایم 2016ء میں ایک تجارتی نمائش بھی ہوگی جو کھانے پینے کی مصنوعات، انوکھے اجزا اور فلپائن، اسپین، ایشیا، یورپ اور امریکا کی علاقائی نفیس چیزیں پیش کرے گی۔ تجارتی مہمان نمائش میں مفت داخل ہو سکتے ہیں۔

میڈرڈ فیوژن منیلا کے ساتھ ساتھ ایک ماہ طویل فلیورز آف فلپائنز فیسٹیول بھی ہے جو فلپائن بھر میں کھانے پینے سے متعلق سرگرمیاں رکھتا ہے جیسا کہ دوروں، نمائشوں اور کھانے پینے کی مارکیٹوں سے لے کر معروف باروچیوں کے ساتھ خصوصی عشائیے، کھانے پینے کے لیے سفر اور ہوٹل فوڈ میلے شامل ہیں۔

2003ء سے ہر سال میڈرڈ میں ہونے والا میڈرڈ فیوژن دنیا میں کھانے پینے کے مشہور ترین اجتماعات میں سے ایک شمار ہوتا ہے۔

رجسٹریشن 450.00 امریکی ڈالرز فی شخص کے نرخ پر کھلی ہوئی ہے یا کم از کم 20 افراد کے گروپ کے لیے نرخ 290.00 امریکی ڈالرز ہیں۔ طالب علموں کا عام نرخ 410 امریکی ڈالرز ہے جبکہ گروپ نرخ (کم از کم 20 افراد) 245.00 ڈالرز ہے۔

مزید تفصیلات کے لیے ای میل: [email protected]کال: (+632) 893-7973یا ملاحظہ کیجیے www.madridfusionmanila.com۔

نمائش کنندگان کے پاس نئی مارکیٹوں میں داخل ہونے کا موقع ہے۔ نمائش کے حوالے سے سوالات کے لیے کال کیجیے (+632) 929-7993اور 929-7963یا ای میل: [email protected]۔

فلپائن کے فوڈ فیصٹیول کے ذائقے کے بارے میں جاننے کے لئے  : [email protected] کال: 5401-832 (632+)

رابطہ:
[email protected]
[email protected]
[email protected]

لوگو- http://photos.prnasia.com/prnh/20160226/8521601266LOGO