قوم نے یوم پاکستان تجدید عہد کے ساتھ منایا

اسلام آباد،23مارچ (پی پی آئی) قوم  نے یوم پاکستان کو روایتی جوش و جذبے اور ایک نئے عزم کے ساتھ منا یا تاکہ ملک کو قائداعظم محمد علی جناح کے وڑن کی عکاسی کرتے ہوئے ایک حقیقی اسلامی اور فلاحی ریاست میں تبدیل کیا جا سکے۔یہ دن 1940 کی تاریخی قراردادِ لاہور کی یاد دلاتا ہے، جس نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کے ایجنڈے کا تعین کیا تھا۔ تقریبات کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں اکتیس توپوں کی سلامی اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔ فجر کے بعد مساجد میں ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔دن کی خاص بات پاکستان ڈے ملٹری پریڈ ہے، جو رمضان المبارک کے باعث ایوان صدر اسلام آباد میں محدود پیمانے پر منعقد ہوئی۔ صد۔ پریڈ میں تینوں مسلح افواج کی بھرپور شرکت ہوگی اور پاکستان ایئر فورس کے لڑاکا طیارے فلائی پاسٹ کریں گے۔ریڈیو پاکستان اور پی ٹی وی خاص پروگرام نشر  کئے کہ دن کی اہمیت کو اجاگر کیا جا سکے اور تحریک پاکستان کے رہنماؤں اور کارکنوں کو خراج تحسین پیش کیا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

شمالی وزیرستان میں دراندازی کی کوشش ناکام، 16 خوارج جہنم واصل

Sun Mar 23 , 2025
کراچی،23مارچ (پی پی آئی)سکیورٹی فورسز نے گزشتہ رات ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کلے میں پاک افغان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش کرنے والے 16 خوارج کو ہلاک کر دیا۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دراندازی کی کوشش کرنے والے خوارج کو موثر […]