اینٹی سمگلنگ آپریشن کے نتیجے میں پاکستان بھر میں بڑے پیمانے پر ضبطگیاں

اسلام آباد،24مارچ (پی پی آئی)ا سمگلنگ کی سرگرمیوں کے خلاف ایک بڑے کریک ڈاؤن کے دوران حکومت نے بڑی مقدار میں غیرقانونی سامان ضبط کیا ہے۔ حکام کے مطابق، یکم ستمبر سے 13,471.5 میٹرک ٹن کھاد اور 3,794.64 میٹرک ٹن گندم کا آٹا ضبط کیا گیا ہے۔حکام نے 35,134.61 میٹرک ٹن چینی اور 4.44 ملین سگریٹ کے کارٹن بھی قبضے میں لے لیے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 163,921 کپڑے کے تھان اور 24.172 ملین لیٹر ایرانی تیل بھی پکڑا۔صرف گزشتہ ہفتے، 23,770 سگریٹ کے کاٹن،195کپڑے کے تھان،اور 0.114 ملین لیٹر ایرانی تیل ضبط کیا گیا۔حکومتی ادارے ملک بھر میں اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے اپنی کارروائیوں کو مزید تیز کرنے کے لیے پْرعزم ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

بشپ فریڈرک جون کی ایڈوکیٹ سلیم مائیکل اور بشارت اٹھوال کو خراج تحسین

Mon Mar 24 , 2025
کراچی،24مارچ (پی پی آئی)چرچ آف پاکستان کے رہنما بشپ فریڈرک جون نے کے ایم سی کے ریٹائرڈ مسیحی ملازمین کے پنشن اور واجبات کے مسائل حل کرنے پر ایڈوکیٹ سلیم مائیکل اور سماجی رہنما بشارت اٹھوال کو مبارکباد دی ہے، ان کے اس عمل کو مسیحی برادری کے حقوق کے […]