عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس،بورڈ آف ریونیو کو 60.70 ارب روپے کا ہدف

کراچی،25مارچ (پی پی آئی) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت بورڈ آف ریوینیو کے اجلاس میں صوبے کی وسط سالہ ٹیکس وصولیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبائی اداروں نے مالی سال 25-2024 کے پہلے آٹھ ماہ میں 312 ارب روپے وصول کیے ہیں، جو کہ سالانہ ہدف کے 50.41 فیصد کے برابر ہے۔ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں یہ وصولی 37 فیصد زیادہ رہی۔اجلاس میں وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن مکیش کمار چاولہ، پرنسپل سیکریٹری وزیراعلیٰ آغا واصف، ایس ایم بی آر بقاؤاللہ انڑ، سیکریٹری فنانس فیاض جتوئی، سیکریٹری ایکسائز سلیم راجپوت سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ صوبائی اداروں کو مالی سال 25-2024 کے لیے 618.97 ارب روپے کا ہدف دیا گیا ہے۔ جولائی 2024 سے فروری 2025 تک 312 ارب روپے کی وصولی ہوئی جو کہ 37 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ نے چھ ٹیکس اور ڈیوٹیز کی مد میں 175.50 ارب روپے وصول کیے، جو کہ ان کے ہدف کا 86 فیصد ہے۔ سندھ ریونیو بورڈ نے 350 ارب روپے کے سالانہ ہدف میں سے 204.63 ارب روپے وصول کیے ہیں، جو کہ گزشتہ سال کی وصولیوں سے 26 فیصد زیادہ ہیں۔وزیراعلیٰ نے حکام کو ہدایت دی کہ وہ سالانہ ہدف کے حصول کے لیے کوششیں تیز کریں۔ بورڈ آف ریونیو کو 60.70 ارب روپے کا ہدف دیا گیا ہے، جس میں سے 17.43 ارب روپے وصول کیے جا چکے ہیں۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں یہ وصولی 38.96 فیصد زیادہ ہے۔