آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس ، سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی پر اطمینان

کراچی قائدآباد سواتی محلہ، حلیمہ مسجد کے قریب آوارہ گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی

ٹھٹھہ میں دوران محرم امن و امان یقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد ، علما بھی شریک

اوکاڑہ حویلی لکھا میں ٹریفک حادثہ ، 8 سالہ لڑکے کی زندگی لے گیا

اوکاڑہ میں میں معمولی بات پر گروپی تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،2 شدید زخمی

متحدہ نے پاکستان کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ، اقتصادی جمود کو حل کرنے کا عزم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی میں 35ویں نیشنل گیمز یکم مئی سے سندھ حکومت کی نگرانی میں شروع ہوں گی

کراچی ،24مارچ (پی پی آئی) کراچی کے مقامی ہوٹل میں 35ویں نیشنل گیمز کے انعقاد کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ یہ مقابلے یکم مئی سے 9 مئی تک سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کی نگرانی اور سندھ حکومت کے تعاون سے منعقد کیے جائیں گے۔اجلاس کی صدارت سندھ کے وزیر کھیل اور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سردار محمد بخش مہر نے کی۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری خالد محمود، تمام صوبوں کی کھیلوں کی ایسوسی ایشنز کے حکام اور مختلف اسپورٹس ڈیپارٹمنٹس کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں عبدالعلیم لاشاری، سیکریٹری اسپورٹس، ڈائریکٹر اسد اسحاق، احمد علی راجپوت، سیکریٹری سندھ اولمپک ایسوسی ایشن، اصغر بلوچ، علی دینو گوپانگ اور کراچی کے تمام ضلعی اسپورٹس افسران بھی شریک تھے۔اجلاس میں نیشنل گیمز کے انتظامی امور اور تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ مختلف کھیلوں کی ایسوسی ایشنز کی جانب سے مقامات کے حوالے سے تجاویز بھی سنی گئیں۔سردار محمد بخش مہر نے شرکاء   کو آگاہ کیا کہ افتتاحی اور اختتامی تقاریب کے لیے صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم کو دعوت نامے بھیج دیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مشعل برداری کی تقریب چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ کے ہاتھوں انجام دی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ تیراکی کے مقابلے کے ایم سی سوئمنگ پول میں ہوں گے، جبکہ سندھ میں ایک نیا سوئمنگ پول تعمیر کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔