آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس ، سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی پر اطمینان

کراچی قائدآباد سواتی محلہ، حلیمہ مسجد کے قریب آوارہ گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی

ٹھٹھہ میں دوران محرم امن و امان یقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد ، علما بھی شریک

اوکاڑہ حویلی لکھا میں ٹریفک حادثہ ، 8 سالہ لڑکے کی زندگی لے گیا

اوکاڑہ میں میں معمولی بات پر گروپی تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،2 شدید زخمی

متحدہ نے پاکستان کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ، اقتصادی جمود کو حل کرنے کا عزم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ڈاؤ انسٹی ٹیوٹ کو نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور کا ریسرچ ایکسی لینس ایوارڈ 2025 تفویض

کراچی،21مارچ (پی پی آئی)نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور نے اینٹی مائیکروبیل ریزسٹنس کے موضوع پر تحقیق کے لیے ڈاؤ انسٹی ٹیوٹ آف بائیولوجیکل بائیوکیمیکل اینڈ فارماسیوٹیکل سائنسز (آئی بی بی پی ایس) کو “ریسرچ ایکسی لینس ایوارڈ 2025” سے نواز دیا۔ اس ایوارڈ کا حصول تحقیق کے میدان میں ڈاؤ آئی بی بی پی ایس کے لیے نمایاں پیش رفت ہے۔حال ہی میں ڈاؤ یونیورسٹی کے ذیلی ادارے آئی بی بی پی ایس نے اینٹی مائیکروبیل ریزسٹنس سرویلنس نیٹ ورک (ایکورن) کے موضوع پر تحقیق کی۔ اس تحقیق کا مقصد خون کے انفیکشنز اور وینٹی لیٹر ایسوسی ایٹڈ نمونیا کے ساتھ اسپتال سے ہونے والے انفیکشنز پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔ڈاؤ-آئی بی بی پی ایس نے نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور کے اشتراک سے اینٹی مائیکروبیل ریزسٹنس پر تحقیق کی اور عالمی سطح پر 41 تحقیقی مراکز کے ساتھ کلینیکل ٹرائلز بھی کیے۔ یہ تحقیق آئندہ برسوں میں نئی تبدیلیوں کا باعث بن سکتی ہے جس سے شرح اموات میں کمی لائی جاسکتی ہے جو حالیہ تحقیق کے مطابق لگ بھگ 25 فیصد ہے۔ابتدائی طور پر کم اور درمیانی آمدن والے ممالک کے لیے یہ تحقیق کرنا چیلنجنگ معلوم ہوتا ہے کیونکہ اس کے لیے تربیت یافتہ افرادی قوت اور وسائل درکار ہیں۔ ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے انتھک کوششوں سے اسے ممکن بنایا۔ یہ تحقیق کسی جراثیم کی مزاحمت میں کمی لانے کے لیے ملٹی ڈرگ ریزسٹنٹ انفیکشنز کو ہدف بنانے کے کلینیکل ٹرائلز کے لیے بنیادی ڈیٹا بھی فراہم کرتی ہے۔