پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جھل مگسی میں آتشزدگی کے نتیجے میں گھر مکمل طور پر جل کر

جھل مگسی،03اپریل (پی پی آئی) گوٹھ نیک محمد لاشاری، موضع پتری میں ایک غریب خاندان کے گھر میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں گھر مکمل طور پر جل کر راکھ ہوگیا۔ ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللہ شاہ نے فوری طور پر واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متاثرہ خاندان کی امداد کا حکم دیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر لیویز فورس نے متاثرہ خاندان کو فوری امداد فراہم کی۔ خاندان کو خیمہ، راشن، کمبل، کولر اور دیگر ضروری اشیامہیا کی گئیں۔ متاثرہ خاندان نے بروقت امداد پر ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا اور اپیل کی کہ ان کی گھر کی تعمیر میں بھی تعاون فراہم کیا جائے۔ضلعی انتظامیہ نے متاثرین کی بحالی کے لیے مزید اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ متاثرہ خاندان کی فوری امداد کے بعد مزید اقدامات جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔