پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تین مبینہ پولیس مقابلوں میں 4مشتبہ ڈاکو گرفتار

کراچی، 4اپریل (پی پی آئی) کراچی پولیس نے تین الگ الگ مبینہ مقابلوں میں چار مشتبہ ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا، جن کے قبضے سے ہتھیار اور چوری شدہ سامان برآمد کر لیا گیا۔ یہ کارروائیاں شاہ لطیف ٹاؤن،نیو کراچی اور قائدآباد میں کی گئیں۔شاہ لطیف ٹاؤن کے سیکٹر 21/C میں ایک مقابلے کے دوران ظہور احمد کو گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے ایک پستول، گولیاں، ایک موبائل فون، نقدی اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔ نیو کراچی کے سیکٹر 11A میں شیراز کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی فرارہوگیا۔ پولیس نے موقعہ سے ایک پستول، موبائل فونز اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی۔ قائدآباد میں پولیس نے بلال اور ارشد علی کو گرفتار کیا، جن کے پاس سے ایک پستول اور چوری شدہ سامان برآمد ہوا۔مزید تحقیقات جاری ہیں۔