کوئٹہ میں جوائنٹ روڈ تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 30 سالہ خاتون جاں بحق

کوئٹہ،05اپریل (پی پی آئی) کوئٹہ کے علاقے ریلوے گرلز ہائی اسکول جوائنٹ روڈ کے قریب تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر 30 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی۔ حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ثانیہ اپنے والد کے ساتھ پیدل جا رہی تھی۔ تیز رفتار گاڑی نے خاتون کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئی۔زخمی حالت میں ثانیہ کو سنڈیمن پراونشل ہسپتال کوئٹہ لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ ثانیہ اپنے بھائیوں میں اکلوتی بہن تھی۔حادثے کے بعد ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے گاڑی کی تلاش شروع کر دی ہے۔ متعلقہ حکام کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ایم کیو ایم پاکستان کی کنٹونمنٹ انتخابات میں حصہ لینے کی تیاری

Sat Apr 5 , 2025
کراچی، 5اپریل (پی پی آئی)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے پارٹی کے الیکشن سیل کو کنٹونمنٹ کے علاقوں میں حلقہ بندیوں کے کام کو مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے آئندہ ہونے والے کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کی تیاریوں کوجلد از جلد مکمل کرنے کا […]