خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

دومختلف پولیس مقابلوں میں چار ملزمان گرفتار

کراچی، 5اپریل (پی پی آئی) پولیس نے ضلع غربی اور جنوبی میں مبینہ مقابلوں کے بعد چار ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے مسروقہ مال اور اسلحہ برآمد کرلیا۔غربی کراچی کے علاقے علی میں تھانہ پاکستان بازار پولیس کا مسلح ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق، دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد موٹرسائیکل پر سوار دونوں ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کی شناخت محمد ارسلان ولد خالد خان اور کاشان حسین ترک ولد لیاقت حسین کے ناموں سے ہوئی ہے۔گرفتار ملزمان سے دو پسٹلز بمعہ ایمونیشن،گولیوں کے خول، چھینے گئے موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد کی گئی ہے۔ ملزمان کے زیراستعمال موٹرسائیکل کو بھی قبضہ میں لے لیا گیا ہے اور اس کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کو فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہیں اور ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی حاصل کیا جارہا ہے۔ادھر ضلع جنوبی کی پولیس نے ایک اور کاروائی میں ڈیفنس کے علاقے میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق، یہ ملزمان عید کے دوران ایک شہری کے قتل میں ملوث تھے اور ان سے اسلحہ اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔ زخمی ملزمان کو طبی امداد کے بعد مزید تفتیش کے لئے شعبہ تفتیش کے حوالے کر دیا گیا ہے۔