شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بلوچستان کے مسائل کا حل مکالمہ سے ہی ممکن ہے:مسلم لیگ (ن) بلوچستان

کوئٹہ،05اپریل (پی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے سینئر نائب صدر اور خلجی قبیلے کے سربراہ نواب سلمان خلجی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے حالات میں مسلسل بگاڑ پیدا ہو رہا ہے، اور ان مسائل کا حل قبائل اور مخصوص سیاسی جماعتوں کے ذریعے ہی ممکن ہے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نواب سلمان خلجی نے کہا کہ پشتون اور بلوچ قبائلی سربراہان اور صوبے کی سیاسی شخصیات کے ساتھ مشاورت کے بعد تمام قبائل کی امن کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے ریاست کو ماں کا کردار ادا کرنے کی ترغیب دی اور ڈاکٹر مہرنگ بلوچ اور دیگر بلوچ خواتین قیدیوں کی رہائی کی درخواست کی۔ ان کا کہنا تھا کہ سردار اختر جان مینگل اور ساجد ترین ایڈووکیٹ کی عزت افزائی کی جانی چاہیے۔نواب سلمان خلجی نے بلوچستان کے پاکستان کے ساتھ الحاق کے تاریخی حقائق پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ 1947 میں بلوچستان کے شاہی جرگے نے پاکستان میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔ انہوں نے جرگے کے ارکان کے ورثاء   سے اپیل کی کہ وہ اپنی تاریخ کو دوبارہ دہرائیں۔بلوچستان کی موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے نواب سلمان خلجی نے کہا کہ 2012 میں صرف بارہ فیصد بلوچ ایک آزاد بلوچستان چاہتے تھے، لیکن اب حالات میں تبدیلی آ گئی ہے۔