شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

راہوکی میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، ایک پولیس اہلکار زخمی

حیدر آباد،05اپریل (پی پی آئی)راہوکی تھانے کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ میں دو ڈاکو ہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔ ہفتہ کی شام پولیس نے ڈی ایس پی افتخار احمد برڑو اور ڈی ایس پی اسد چنا کی قیادت میں انتہائی مطلوب ڈکیت گروہ کے خلاف ناریجانی کے قریب چھاپہ مار کارروائی کی۔پولیس کی کارروائی کے دوران ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت عرفان ناریجو اور نادر عرف نادو کے ناموں سے ہوئی۔ اس مقابلے میں پولیس اہلکار وقار علی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا۔ ہلاک ڈاکوؤں کی لاشیں بھی اسپتال منتقل کر دی گئیں۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق، ہلاک ڈاکو درجنوں مقدمات میں مطلوب تھے۔ عرفان ناریجو نے حال ہی میں راہوکی کی حدود میں ایک شہری سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھینی اور مزاحمت کرنے پر شہری کو زخمی کیا۔ حیدرآباد پولیس ہلاک ملزمان کے متعلق مزید معلومات اکٹھی کر رہی ہے اور دیگر اضلاع سے بھی کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے۔