شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بڑھتی بد امنی کیخلاف 20 اپریل کو پشاور میں امن مارچ کیا جائے گا: جماعت اسلامی

مردان،05اپریل (پی پی آئی) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر عبدالواسع نے صوبے میں بڑھتی ہوئی بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ، اغواء   برائے تاوان اور قتل وغارت کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے 20 اپریل کو پشاور میں امن مارچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مارچ میں جماعت اسلامی کے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمٰن سمیت دیگر قائدین بھی شریک ہوں گے۔مردان پریس کلب میں ضلعی امیر غلام رسول، سعید اختر ایڈووکیٹ، ابراہیم بلند، منظورالحق اور جہانزیب خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالواسع نے کہا کہ صوبے میں دہشتگردی کی نئی لہر میں مدارس، علما اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنا وقت کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ کاٹلنگ کے علاقے بابوزئی پہاڑی پر شہریوں کی ہلاکت پر صوبائی اسمبلی میں آواز اٹھائی گئی، مگر وزراء   کی بے بسی واضح تھی۔ انہوں نے شکایت کی کہ اپنے بیگناہ عوام کے خلاف طاقت کا استعمال عوام اور سیکورٹی اداروں کے درمیان دوریوں کا باعث بن رہا ہے۔عبدالواسع نے اسرائیلی بمباری سے غزہ میں بچوں اور شہریوں کی شہادت پر امت مسلمہ کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کیا اور او آئی سی سے فوری اجلاس بلانے کی اپیل کی۔ انہوں نے حکومت پاکستان اور پاک فوج کو مؤثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں سستی بجلی کی پیداوار کے باوجود عوام کو مہنگی بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ مرکز کو فوری ادائیگی کرنی چاہیے۔ بجلی کی قیمتوں میں حالیہ کمی کو جماعت اسلامی کی جدوجہد کا نتیجہ قرار دیا اور مزید کمی کا مطالبہ کیا۔عبدالواسع نے صوبے میں پائیدار امن کے لئے جماعت اسلامی کی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا اور عوام اور کارکنوں سے 20 اپریل کو پشاور حاجی کیمپ مارچ میں شرکت کی اپیل کی۔