شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گورنر سندھ کی ٹریفک حادثات کے متاثرین کو گورنر ہاؤس آنے کی دعوت

کراچی،5اپریل (پی پی آئی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے شہر میں ٹریفک حادثات سے متاثرہ افراد کو 12 اپریل کو گورنر ہاؤس مدعو کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ متاثرین کو 80 گز کے پلاٹ فراہم کیے جائیں گے اور ان کے ساتھ آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔یہ بات انہوں نے یوسف گوٹھ، سرجانی میں ٹریفک حادثے کے شکار نذر عباس کے گھر تعزیت کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی۔ گورنر نے متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی اور انہیں 80 گز کا پلاٹ دینے کا اعلان کیا۔ ساتھ ہی نذر عباس کے بچوں کے تعلیمی اخراجات اور ماہانہ وظیفہ دینے کا بھی وعدہ کیا۔واضح رہے کہ ٹریفک حادثے میں نذر عباس معذور ہوگئے، جبکہ ان کی اہلیہ جاں بحق ہو گئی تھیں۔ گورنر نے یوسف گوٹھ کے انفرااسٹرکچر کی کمی، بجلی، گیس، اور پانی کی عدم دستیابی کے مسائل پر بھی بات کی۔گورنر سندھ نے کہا کہ وہ شہر کے ہر مظلوم کے بھائی ہیں اور یہ شہر لاوارث نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ کلاشنکوف نہیں بلکہ قلم دینے آئے ہیں اور مظلوموں کو انصاف دلانے کا وعدہ کیا۔گورنر نے مزید کہا کہ گورنر ہاؤس میں مفت آئی ٹی کورسز کرائے جائیں گے اور یوسف گوٹھ کے مکینوں کی چوری شدہ موٹر سائیکلیں واپس دلائی جائیں گی۔ اس موقع پر ایک بیوہ کی درخواست پر گورنر نے اس کے لیے وظیفہ اور عمرے کا بندوبست کرنے کا بھی وعدہ کیا۔میڈیا کے سوال پر گورنر نے استفسار کیاکہ کیا وہ لوگ جنہیں اختیارات حاصل ہیں، ان مظلوموں کے پاس آئے؟