شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آوارہ کتوں کا حملہ، بچہ شدید زخمی

اوکاڑہ،2 اپریل (پی پی آئی) عید کے دن اوکاڑہ میں آوارہ کتوں نے ایک بچے پر حملہ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر نے فوری کارروائی کرتے ہوئے انفورسمنٹ انسپکٹر کو معطل کر دیا اور چیف آفیسر سعد الزمان کو شوکاز نوٹس جاری کیا۔ بچہ لاہور کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق، محمد اسحاق کے دس سالہ بیٹے عبدالغفار پر مسجد نور مدینہ کے قریب آوارہ کتوں کے ایک غول نے حملہ کیا۔ یہ واقعہ اْس وقت پیش آیا جب عبدالغفار اپنے گھر جا رہا تھا۔ مقامی لوگوں نے بچے کو کتوں سے بچانے کی بھرپور کوشش کی اور بالآخر اسے ان کتوں سے چھڑانے میں کامیاب ہو گئے۔متاثرہ بچے کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال حویلی لکھا کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کیا گیا، جہاں سے اس کی نازک حالت کے پیش نظر اسے لاہور کے ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔متاثرہ بچے کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔غفلت برتنے پر انفورسمنٹ انسپکٹر وقار احمد کو معطل اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سعدالزمان کو شوکاز نوٹس جاری کیاگیا۔