شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سندھ میں نئے کینال منصوبے پر مسلم لیگ ق کی مخالفت

کراچی،2 اپریل (پی پی آئی)مسلم لیگ ق نے دریائے سندھ میں چھ نئے کینال نکالنے کے منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے اس معاملے پر فوری طور پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔آج یہاں ایک بیان میں سندھ کے صدر محمد طارق حسن، جنرل سیکرٹری سرائے نیاز حسین خاصخیلی اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد صادق شیخ نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے وقت کی ضرورت ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو کینال کے منصوبے سے پہلے آپس میں مشاورت کرنی چاہئے۔ مسلم لیگ ق کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام اس منصوبے پر سراپا احتجاج ہیں اور مسلم لیگ ق عوام کی ترجمانی ہر سطح پر کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں طرزِ حکمرانی عوامی امنگوں کے مطابق نہیں ہے۔رہنماؤں نے کہا کہ حکومت کو عوام کے ابہام کو دور کرنا چاہئے اور ہم سندھ کے عوام کے ساتھ کسی بھی قسم کی دھوکہ دہی نہیں ہونے دینگے۔ مسلم لیگ ق نے اعلان کیا کہ وہ چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں عوامی حقوق کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے اور نئے کینال منصوبے کے خاتمے کے لئے پل کا کردار ادا کریں گے۔