شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سیالکوٹ میں 2 روزہ روحانی اجتماع: ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا

کراچی,،07اپریل (پی پی آئی) انٹرنل لائف منسٹری کے زیر اہتمام سیالکوٹ کے علاقے سٹی آئی بارہ پتھر میں دو روزہ روحانی اجتماع “پریئر فیسٹول” کا انعقاد ہوا، جس میں ملکی ترقی و سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ اس اجتماع نے مقامی و ملکی کلیسیاو?ں کے ایمان داروں کو روحانی تجدید کا موقع فراہم کیا۔سینئر پاسٹر انور فضل، پاسٹر ندا فضل، پاسٹر شوکت فضل اور بشپ آئزک انور کی قیادت میں انعقاد پذیر اس اجتماع میں بے شمار شرکا نے شرکت کی۔ ان کے کلام اور دعاوں نے حاضرین کے دلوں کو چھو لیا اور سیکڑوں لوگوں نے جسمانی و روحانی شفا پائی۔اجتماع کا روحانی عروج معروف گاسپل سنگرز آرزو راشد چوہان اور نائلہ آشبیل کی حمد و ثنا  سے ہوا، جن کی دل موہ لینے والی آوازوں نے مجمع کی آنکھوں کو اشکبار کر دیا۔ پاسٹر کونگ نے خدا کا کلام پیش کیا، جس نے مجمع پر گہرا روحانی اثر ڈالا۔پریئر فیسٹول کے کامیاب انعقاد پر چیئرمین آئزک ٹی وی اور انٹرنل لائف چرچ کے پاسٹر انور فضل نے حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سیکورٹی اداروں اور انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر پاسٹر امانت گل، پاسٹر ولسن طارق اور پاسٹر بابر عمانوئیل سمیت دیگر خادمین نے بھی اپنی خدمات پیش کیں۔پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، ڈاکٹر نیلسن عظیم، صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ اور رکن پنجاب اسمبلی شکیلہ آرتھر جاوید کی شرکت نے اس روحانی محفل کی اہمیت کو اجاگر کیا۔