مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کا اجلاس ، انتخابی کامیابی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، پاکستان ریلوے میں اسٹریٹجک اصلاحات کی منظوری

سندھ پولیس اور پراسیکیوشن کے درمیان قبل از ٹرائل ہم آہنگی کے حوالے سے اہم اجلاس ، تفصیلی غور و خوض

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ

صوفی بزرگ بابا فرید گنج شکر کے سالانہ عرس کی تیاریاں ، سیکیورٹی پلان تیار

ملکی گولڈ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی سے کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نسٹ لاٹیم بین الاقوامی اسپورٹس موٹ کورٹ فائنلز میں پہنچ گئی

اسلام آباد،07اپریل (پی پی آئی)نسٹ لا  اسکول کی ٹیم نسٹ نے بین الاقوامی کھیلوں کے قانون کے موٹ کورٹ مقابلے کے بین الاقوامی راؤنڈز کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، جو میڈرڈ میں منعقد ہونے جا رہے ہیں۔دنیا بھر سے 70 ٹیموں کے ساتھ مقابلہ کرنے کے بعد، ٹیم نسٹ نے شاندار قانونی صلاحیتوں اور وکالت کے مظاہرے کے ساتھ 10ویں پوزیشن حاصل کی۔ ٹیم کے اراکین، جن میں ماہم خان، ایمان افروز، اقراء   حیات، حرم چوہدری، راسب عریز، اور جبران عمرخیل شامل ہیں، کو مصر سے تعلق رکھنے والے اپنے بین الاقوامی کوچ جناب احمد خلیل کی رہنمائی کا فائدہ حاصل ہوا۔نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی نے اس کامیابی پر فخر کا اظہار کیا اور ٹیم کو عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کے لیے نیک تمنائیں پیش کیں۔