سندھ کے تعلیمی نظام پر سپلا کے تحفظات

کراچی،7اپریل (پی پی آئی) سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچرز ایسوسی ایشن (سپلا) نے صوبے کے تعلیمی نظام کی تباہی کے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین بورڈز کی تعیناتی پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔ سپلا کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ تعلیمی بورڈز کے معاملات کو پروفیشنل ماہرین کے سپرد کیا جائے۔سپلا کے مرکزی صدر منور عباس اور کراچی ریجن کے صدر رسول قاضی سمیت دیگر رہنماؤں نے کہا کہ چیئرمین بورڈز میں ماہرین تعلیم کو منتخب نہ کرنا امتحانی نظام پر شب خون مارنے کے مترادف ہے۔سپلا کے رہنماؤں نے کہا کہ تعلیمی بورڈز ایک ٹیکنیکل ادارہ ہے جس کے لیے ماہرین تعلیم کو تعینات کرنا ضروری ہے۔ موجودہ تعیناتیوں میں اقربا پروری کی نشاندہی کرتے ہوئے انہوں نے سرچ کمیٹی کی شفافیت پر بھی سوالات اٹھائے۔سپلا کے مطابق غیر شفاف سرچ کمیٹی کے چناؤ سے منتخب کردہ چیئرمین نے عہدہ سنبھالنے سے معذرت کر لی ہے، جس سے تعلیمی بورڈز کی انتظامیہ میں غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔سپلا نے وزیر اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ چیئرمین بورڈ، ناظم امتحانات اور سیکرٹری بورڈز کی تعیناتی میں میرٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے ماہرین تعلیم کو ہی منتخب کیا جائے تاکہ تعلیمی نظام کی بہتری ممکن ہو سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا اقوام متحدہ سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ

Mon Apr 7 , 2025
کوئٹہ،07اپریل (پی پی آئی)پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع کوئٹہ نے اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ فلسطین میں اسرائیل کی جنگ کو ختم کرنے کے لیے کردار ادا کرے۔ یہ مطالبہ کوئٹہ پریس کلب کے باہر فلسطین کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے منعقد کیے گئے احتجاجی […]