اوکاڑہ میں جرائم کی روک تھام کے لیے اجلاس، ملزمان کی گرفتاریوں پر بریفنگ

اوکاڑہ،09اپریل (پی پی آئی)اوکاڑہ میں ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال محبوب رشید کی زیر صدارت ڈی پی او آفس میں انسدادِ جرائم کے سلسلے میں جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں جرائم کی موجودہ صورتحال، سکیورٹی انتظامات اور پولیس کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈی پی او اوکاڑہ محمد راشد ہدایت نے ضلع میں جرائم کی روک تھام، ملزمان کی گرفتاریوں اور دیگر آپریشنز سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔آر پی او محبوب رشید نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اشتہاری مجرمان، عدالتی مفروران اور ٹارگٹڈ آفینڈرز کی فوری گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے حساس مقامات کی سیکیورٹی کا ازسر نو جائزہ لینے کی ہدایت کی۔آر پی او نے ہومی سائیڈ پری وینشن یونٹ کو مزید فعال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے لیے سخت انفورسمنٹ کے احکامات جاری کیے گئے۔محبوب رشید نے ایف آئی آر کے بروقت اندراج اور میرٹ پر تفتیش کو پولیس کی اولین ترجیحات قرار دیا۔انہوں نے ایک مغوی بچے کی بازیابی پر ڈی پی او اوکاڑہ کو خراجِ تحسین پیش کیا اور پانچ ڈکیتوں کی گرفتاری پر حویلی لکھا کے ایس ایچ او کو شاباش دی۔اجلاس میں ایس پی انویسٹی گیشن ملک داد اور ضلع بھر کے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز بھی شریک تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

گندم کی سرکاری خریداری بند ہونے کے بعدآڑھتیوں کی من مانیاں عروج پر

Wed Apr 9 , 2025
خیر پور،09اپریل (پی پی آئی) گندم کی سرکاری خریداری بند ہونے کے بعد نجی بیوپاریوں نے دیہی علاقوں میں ڈیرے ڈال لیے ہیں۔ بیوپاری 1800 سے 2000 روپے فی من گندم خرید کر آبادگاروں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ آبادگاروں کی جانب سے سرکاری خریداری مراکز کھولنے کا مطالبہ سامنے […]