کراچی شیرپاؤ کالونی ، بلال کالونی اور نیو کراچی لیاری ندی میں پولیس کے ڈاکوؤں سے مقابلے ، 3 گرفتار

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا رات گئے دورہ ، شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ

محرم الحرام ایثار، قربانی، صبر اور حق و صداقت کا مہینہ ہے : مسلم لیگ فنکشنل سندھ

ٹھٹھہ پولیس کا عاشورہ محرم کیلئے کانٹیجینسی پلان مرتب ، 1,279 پولیس اہلکار تعینات

کراچی کیماڑی کے سمندر سے ایدھی بحری رضاکاروں نے نوجوان کی لاش نکال لی

ستمبر 2007 کو سول اسپتال کراچی سے ایدھی ہوم میں داخل ہونے والی خاتون ورثا کے سپرد

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سندھ میں امتحانات کے دوران نقل کی روک تھام کے لیے ویجیلنس کمیٹیاں تشکیل

خیرپور،10اپریل (پی پی آئی)چیف سیکریٹری سندھ کی ہدایت پر خیرپور میں نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے دوران نقل کی روک تھام اور امتحانی عمل کی شفافیت کے لیے ڈسٹرکٹ اور تحصیل ویجیلنس کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر خیرپور، فیاض حسین راہوجو نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول، اور گورنمنٹ ڈگری کالجز کے دورے کے دوران امتحانی مراکز کے انچارجز اور عملے کو سختی سے ہدایت کی کہ امتحانات میں نقل ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔اسسٹنٹ کمشنرز، مختار کار اور تعلیمی افسران روزانہ کی بنیاد پر امتحانی مراکز کا دورہ کریں گے۔ نقل یا کسی غیر ذمہ داری میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔ویجیلنس کمیٹیوں میں متعلقہ تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنر چیئرمین ہوں گے، جبکہ مختار کار اور تحصیل ایجوکیشن آفیسرز ارکان کے طور پر شامل ہوں گے۔ انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ امتحانی مراکز میں شفافیت کو یقینی بنائیں اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹس ڈپٹی کمشنر کو ارسال کریں۔