شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے شاہراہ فیصل پر مارچ کا اعلان

کراچی، 12اپریل (پی پی آئی) جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ 13 اپریل کو کراچی کے عوام غزہ سے یکجہتی مارچ میں شرکت کرکے اپنے جذبے کا ثبوت دیں گے۔ شاہراہ فیصل پر لاکھوں شہری مارچ میں شامل ہوں گے۔ انہوں نے اسرائیلی اور امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ کا بھی مطالبہ کیا۔یہ بات انہوں غزہ سے یکجہتی مارچ کے سلسلے میں لیاقت آباد میں کیمپ کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ کے عوام پر اسرائیلی بمباری گزشتہ 18 ماہ سے جاری ہے جس میں امریکی ہتھیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے ایک سازش کے تحت جنگ بندی معاہدے کو ختم کیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ 22 دنوں میں 600 سے زائد بچے اور خواتین شہید ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ پر بمباری جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے جس میں ا سکولوں، ہسپتالوں اور بے گناہ افراد پر حملوں کی ممانعت ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو ویٹو کرنے پر امریکہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مسلم دنیا کے حکمرانوں پر زور دیا جائے کہ وہ غزہ کے عوام کی مدد کریں۔اس موقع پر جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر مسلم پرویز، ضلع گلبرگ وسطی کے امیر کامران سراج، لیاقت آباد کے ٹاؤن چیئرمین فراز حسیب اور مارکیٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران بھی موجود تھے۔