ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کشمیری نثراد برطانوی خاتون سے مبینہ ہراسگی کرنے والے محکمہ پولیس آزاد کے آفیسر کو نوکری سے برخاست

 میرپور، 15 اپریل(پی پی آئی) آزاد کشمیر حکومت نے کشمیری نثراد برطانوی خاتون سے مبینہ ہراسگی کرنے والے محکمہ پولیس آزاد کے آفیسر کو نوکری سے برخاست کر دیا۔پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ – آزاد جموں و کشمیر کے بیان کے مطابق۔ تھانہ تھوتھال میرپور کے ایس ایچ او عمران گجر کے خلاف برطانیہ سے آئی خاتون نے درخواست دی تھی کہ اس کے گھر پر ناجائز قبضہ کے خلاف جب وہ پولیس کو شکائیت کرنے گئی تو مزکورہ ایس ایچ او نے نشہ میں دھت ہو کر اس کو جسمانی ہراسگی کا شکار کیا۔ خاتون کے حق میں مظاہرے ہوئے اور پاکستان میں موجود برطانوی سفارت خانے کے اور برطانوی حکومت نے بھی مداخلت کی جس پر پہلے ایس ایچ او کو پلندری سے گرفتار کیا گیا۔ اب با ضابطہ نوٹیفکیشن کر کے محکمہ پولیس آزاد کشمیر نے عمران گجر کو ملازمت سے برخاست کر دیا ہے جبکہ خاتون کے گھر پر قبضہ کرنے والے گروہ سے گھر واگزار کروا کر اس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔