جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جی ڈی اے رہنما کی مخالفین پر شدید تنقید

عمرکوٹ، 16اپریل (پی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے ایڈیشنل سیکریٹری اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے رہنما کامریڈ نثار ابڑو نے عمرکوٹ کے حلقہ این اے 213 کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ دریائے سندھ پر نئی کینالز کے حامیوں اور غیر قانونی زمین الاٹمنٹ کرنے والوں کی شکست 17 اپریل پولنگ کے دن مقدر بن چکی ہے۔کامریڈ نثار ابڑو نے کہا کہ مخالفین عوامی حمایت دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر الیکشن کے دن سرکاری مشینری کے زور پر پرامن ووٹروں کے ساتھ زور زبردستی کی گئی تو عوام کینالز کے حامیوں کو سندھ بھر میں جواب دیں گے۔انہوں نے کرپٹ حکمرانوں کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہماری قیادت کے خلاف بدزبانی کی گئی تو ہمیں زبان بندی بھی آتی ہے۔کامریڈ نثار ابڑو نے مزید کہا کہ عمرکوٹ کے عوام نے جی ڈی اے اور دریائے سندھ بچایو تحریک کے امیدوار لال مالھی کے حق میں جلسے میں بھرپور شرکت کرکے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔انہوں نے زرداری لیگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین اور وسائل کا استعمال کرکے بھی اتنا بڑا جلسہ نہیں کیا جا سکتا جتنا عمرکوٹ میں ہوا۔انتخابات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ عمرکوٹ کے عوام 17 اپریل کو لال مالھی کے انتخابی نشان مور پر ٹھپہ لگا کر کینالز کے حامیوں سے اپنا انتقام لیں گے۔