جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ایس پی ایل اے کا اجلاس، احتجاجی ریلی کے انتظامات کا جائزہ

کراچی، 16اپریل (پی پی آئی) سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کراچی ریجن نے ۲۲ اپریل کو ایک اہم جنرل کنونشن اور وزیر اعلیٰ ہاؤس تک ریلی کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ کراچی ریجن کے صدر پروفیسر رسول بخش قاضی کی صدارت میں ہونے والے ریجنل ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس کا انعقاد گورنمنٹ ڈگری کالج گلستانِ جوہر نمبر ۲ میں ہوا، جس میں مرکزی سینئر نائب صدر پروفیسر عدیل خواجہ سمیت دیگر اعلیٰ عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس میں کنونشن کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور مختلف کمیٹیاں تشکیل دے کر پروگرام کو حتمی شکل دی گئی۔پروفیسر رسول بخش قاضی نے کہا کہ یہ کنونشن کالج اساتذہ کے حقوق کے لئے ایک تاریخی موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالج اساتذہ کو اسکول اور یونیورسٹی اساتذہ کی طرح بہتر سروس اسٹرکچر نہیں دیا گیا۔مرکزی نمائندے پروفیسر عدیل خواجہ اور پروفیسر شبانہ افضل نے شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ہونے والے اس پروگرام کی کامیابی کے لئے زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنایا جائے۔