ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آزاد کشمیر پولیس افسربرطانوی خاتون کو ہراساں کرنے پر نوکری سے برخاست

راولاکوٹ، 18اپریل (پی پی آئی) آزاد کشمیر حکومت نے محکمہ پولیس کے ایک افسرکو کشمیری نثراد برطانوی خاتون کومبینہ ہراساں کرنیکی شکایت پر نوکری سے برخاست کر دیا ہے۔ کشمیر نیوز کے ایک بیان کے مطابق تھانہ تھوتھال میرپور کے ایس ایچ او عمران گجر کے خلاف برطانیہ سے آئی خاتون نے شکایت درج کرائی تھی کہ جب وہ اپنے گھر پر غیر قانونی قبضے کے خلاف پولیس کو اطلاع دینے گئی تو مزکورہ ایس ایچ او نے نشہ میں دھت ہو کر اسے جسمانی طور پر ہراساں کرنیکا نشانہ بنایا۔ خاتون کے حق میں مظاہروں اور برطانوی سفارت خانے و حکومت کی مداخلت کے بعد، پہلے عمران گجر کو پلندری سے گرفتار کیا گیا اور اب نوٹیفکیشن کے ذریعے انہیں ملازمت سے برخاست کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، خاتون کے گھر کو غیر قانونی قبضہ کرنے والے گروہ سے واگزار کروا کر اس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔