لاہور، 19اپریل (پی پی آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے یورپی یونین کے پارلیمانی وفد برائے جنوبی ایشیا سے ملاقات کی۔ ملاقات میں تعلیم، آئی ٹی، گرین انرجی، اور صحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی پیشکش کی گئی جبکہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق ہوا۔وزیراعلیٰ نے یورپی یونین وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ دونوں اطراف نے باہمی دلچسپی کے امور، تجارت، اور سرمایہ کاری پر بات چیت کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ یورپی یونین کے ساتھ پاکستان کے قابل اعتماد تعلقات ہیں، جو تجارت اور ترقی کے لئے اہم ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب ملک کی معیشت کا قلب ہے اور یہاں سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول موجود ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے نوجوان عالمی جاب مارکیٹ سے منسلک ہونے کی قابلیت رکھتے ہیں۔ یورپی یونین کے وفد نے حکومت پنجاب کے اقدامات کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ پاکستان کی جانب سے عالمی امن کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر بھی بات چیت ہوئی۔
Next Post
نوشہرو فیروز میں پولیس کے چھاپے،2 منشیات فروشوں اور ایک رہزن گرفتار
Sat Apr 19 , 2025
نوشہرو فیروز،19اپریل (پی پی آئی) نوشہرو فیروز میں پولیس نے علیحدہ علیحدہ کارروائیوں میں دو منشیات فروشوں اور ایک رہزن کو گرفتار کیا، 43 بوتلیں شراب، 2000 گرام چرس اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق، تقدیر مستوئی کو شراب اور حیدر چانڈیو کو چرس کے ساتھ […]
