کراچی، 19اپریل (پی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے نومنتخب مرکزی سیکرٹری جنرل محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ ان کی سیاست کا بنیادی مقصد قرآن و سنت کا نفاذ، پاکستان کی بقا، عوام کی خوشحالی اور ترقی یافتہ ملک کی تشکیل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر فاتحہ خوانی اور حاضری کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ان کے ساتھ مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر سرائی نیاز حسین خاصخیلی، محمد صادق شیخ، کراچی کے صدر محمد جمیل احمد خان، نعیم خان، سید مشرف علی، آفاق خٹک، سید مظء ر زیدی، حنیف وارثی، عبد السلام، محمد سعید، سید سفیر الحسن، سلیم قادری، جنید عظیم اور دیگر رہنما موجود تھے۔طارق حسن نے کہا کہ اللہ کے فضل سے ملکی معیشت مستحکم ہو رہی ہے اور اس سلسلے میں بیرون ملک پاکستانیوں نے چار ارب سے زائد ڈالر بھیجے ہیں، جس پر ان کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اب خوشحال ہوگا اور ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ آج بانی پاکستان کے مزار پر تجدید عہد کیا ہے کہ پاکستان اور مسلم لیگ کو مضبوط کریں گے۔
Next Post
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا ڈاکٹر پر حملے کے واقعے پر شدید ردعمل
Sat Apr 19 , 2025
کراچی،19اپریل (پی پی آئی)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) نے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) میں ایک مریض کے لواحقین کی جانب سے ڈاکٹر پر ہونے والے وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ پی ایم اے نے صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ […]
