سکھر، 19اپریل (پی پی آئی) صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر کی ہدایات پر سکھر کے میونسپل اسٹیڈیم میں ٹرانس جینڈر نائٹ کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا۔ سکھر گولڈن نے خیرپور کی ٹیم کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی، جبکہ نومی کو بہترین آل راؤنڈر کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔سکھر گولڈن اور خیرپور کی ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔ خیرپور کی کپتان سویرا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 59 رنز بنائے، جبکہ ان کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ خیرپور کی طرف سے سونو نے 25 رنز بنائے۔سکھر گولڈن نے 5 اوررز میں 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر ہدف مکمل کر لیا۔ نومی نے 27 رنز بنائے اور 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جس کی بنا پر انہیں پلیئر آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔میچ کے بعد ٹگ آف وار کا مقابلہ بھی ہوا، جس میں خیرپور کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی۔ اختتام پر سماجی رہنما شائستہ بلوچ اور دیگر عہدیداران نے کامیاب ٹیم کو ٹرافی اور انعامات دیے۔
Next Post
بلاول بھٹو زرداری کا متاثرین سیلاب کی بحالی کے منصوبے کا معائنہ
Sat Apr 19 , 2025
حیدرآباد، 19اپریل (پی پی آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حیدرآباد کے دیہات کا دورہ کر کے سیلاب متاثرین کے لیے سندھ حکومت کے منصوبے “سندھ پیپلز ہاؤسنگ” کے تحت تعمیر ہونے والے گھروں کا جائزہ لیا اور متاثرین میں گھروں کے مالکانہ حقوق کی اسناد […]
