ٹھٹھہ/کراچی، 19اپریل (پی پی آئی)وفاقی حکومت کی جانب سے دریائے سندھ سے کینال نکالنے کے اقدام کے خلاف سندھ بھر میں شدید ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔ ٹھٹھہ میں مسلم لیگ (ن) کے وفاقی وزیر مملکت کیل داس کوہستانی کی گاڑی پر سندھ ترقی پسند پارٹی (ایس ٹی پی) کے کارکنوں نے حملہ کیا۔ذرائع کے مطابق، کیل داس کوہستانی جب ٹھٹھہ کے مختلف پروگراموں میں شرکت کے بعد شہر کے مین اسٹاپ پر پہنچے تو ایس ٹی پی کے کارکنوں نے ان کی گاڑی پر ٹماٹروں اور جوتوں کی بارش کر دی۔ اس دوران کارکنان نے نہری منصوبے کے خلاف نعرے بھی لگائے۔اس حملے کے باعث گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ کیل داس کوہستانی اس واقعے میں محفوظ رہے۔ حملہ آوروں کے ہاتھوں میں سندھ ترقی پسند پارٹی کے جھنڈے تھے۔اسی دوران، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کا حق نہیں ہے۔وزیراعلیٰ نے ڈی آئی جی حیدرآباد کو ہدایت دی کہ واقعے میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔ وزیراعلیٰ نے ڈی آئی جی سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔
Next Post
عمران کا خاندان بدترین ظلم و فسطائیت کا سامنا کر رہا ہے:مسرت جمشید چیمہ
Sun Apr 20 , 2025
لاہور20اپریل (پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا خاندان بدترین ظلم و فسطائیت کا سامنا کر رہا ہے جبکہ کچھ افراد ان کے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں۔ مسرت جمشید چیمہ نے ایکس پر جاری بیان […]
