عمران کا خاندان بدترین ظلم و فسطائیت کا سامنا کر رہا ہے:مسرت جمشید چیمہ

لاہور20اپریل (پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا خاندان بدترین ظلم و فسطائیت کا سامنا کر رہا ہے جبکہ کچھ افراد ان کے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں۔ مسرت جمشید چیمہ نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ عمران خان کی بہنیں اور اہلیہ سمیت سارا خاندان قربانیوں کی داستان رقم کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ احسان فراموشی کی راہ پر ہیں، انہیں تاریخ میں گم ہونے سے کوئی نہیں بچا سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکمران ظلم و جبر کے تمام ہتھکنڈے آزما چکے ہیں لیکن عمران خان کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج جھوٹے مقدمات جلد ہی ختم ہو جائیں گے۔چیمہ نے کہا کہ حکمران یہ سمجھتے تھے کہ عمران خان جیل کی سختیاں برداشت نہیں کر سکیں گے لیکن ان کی توقعات غلط ثابت ہوئیں۔ عمران خان کی جدوجہد ملک و قوم کے لئے ہے اور اس میں کامیابی قوم کا مقدر بنے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی ایک نظریاتی جماعت ہے اور اس کے تمام رہنما و کارکنان ظلم و جبر کے باوجود عمران خان کے ساتھ ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ جب بھی انتخابات ہوں گے، موجودہ حکومتی اتحاد کی ضمانتیں ضبط ہو جائیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

بھارت کا غاصبانہ قبضہ،غیور کشمیریوں کے حوصلے کو شکست نہیں دے سکتاطاہر کھوکھر

Sun Apr 20 , 2025
مظفرآباد،20اپریل (پی پی آئی) پاسبانِ وطن پاکستان کے مرکزی صدر محمد طاہر کھوکھر نے کہا ہے کہ بھارت کا مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ نہ صرف غیرقانونی ہے بلکہ انسانیت کے خلاف ایک سنگین جرم بھی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کشمیری عوام کی آزادی کا حق ان کا […]