پاگل کتوں کے حملے سے وادی نیلم میں 20 سے زائد افراد زخمی

مظفر آباد،21اپریل (پی پی آئی)وادی نیلم کے ضلعی ہیڈ کوارٹر آٹھمقام میں پاگل کتوں کے حملے سے 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں خواتین، بچے اور بزرگ شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال آٹھمقام منتقل کیا گیا ہے۔ پیر کی صبح جب لوگ اپنے روزمرہ کے کاموں میں مصروف تھے، پاگل کتوں نے اچانک حملہ کردیا جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ شدید زخمی ہونے والے دو افراد کو مزید علاج کے لیے مظفرآباد ریفر کیا گیا ہے۔ شہریوں نے بلدیہ سے آوارہ کتوں کو تلف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس حوالے سے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ نے کہا ہے کہ پاگل کتوں کو تلف کرنے کے لیے زہر فی الحال دستیاب نہیں، تاہم زہر منگوا کر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ شہریوں کو احتیاط برتنے کی تاکید کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

بلوچستان یونیورسٹی میں ڈیپارٹمنٹل انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم کی تربیت کا آغاز

Mon Apr 21 , 2025
کوئٹہ،21اپریل (پی پی آئی)بلوچستان یونیورسٹی کے ایک بیان کے مطابق یونیورسٹی آف بلوچستان میں فیکلٹی ٹریننگ اینڈ ڈیولپمنٹ سینٹر اور ڈی آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے ایک جامع تربیتی سلسلہ شروع کیا ہے۔ اس کا مقصد فیکلٹی ممبران، شعبہ جات کے سربراہان، کوآرڈینیٹرز اور متعلقہ انتظامی عملے کو ڈیپارٹمنٹل انفارمیشن مینجمنٹ […]