کراچی،21اپریل (پی پی آئی) نظام مصطفی پارٹی کے چیئرمین اور سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب نے اعلان کیا کہ ان کی پارٹی غزہ کے حوالے سے مسلم حکمرانوں کے کردار پر مایوسی کا اظہار کرتی ہے اور کراچی میں منعقد ہونے والے “پرامن ملین مارچ” کی حمایت کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم حکمرانوں کو غزہ کے معاملے پر جر?ت مندانہ کردار ادا کرنا چاہیے تھا۔ مگر افسوس ایسا نہیں ہوا۔ اس موقع پر انہوں نے میاں خالد حبیب الٰہی ایڈووکیٹ، پروفیسر عبدالجبار قریشی، اور انجینئر عبدالرشید ارشد کے ہمراہ بیان جاری کیا۔پارٹی نے عوام الناس، علما و مشائح، اور شمع رسالت کے پروانوں سے اپیل کی کہ وہ اہل غزہ اور فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اتوار، 4 مئی 2025 کو بعد نماز ظہر نورانی چورنگی سے ایم اے جناح روڈ کراچی تک اہل سنت و جماعت کے پرچم تلے “پرامن ملین مارچ” میں شریک ہوں۔اس اعلان کے ذریعے پارٹی نے عالمی برادری کو پیغام دیا کہ غیرت مسلم ابھی زندہ ہے اور مسلم امہ کے مسائل پر ہمیشہ یکجا ہے۔
Next Post
کراچی کی برف فیکٹری میں گیس سلنڈر پھٹنے سے زخمی تیسرا نوجوان بھی چل بسا
Mon Apr 21 , 2025
نوشہرو فیروز،21اپریل (پی پی آئی) پڈعیدن کے نواحی گاؤں ڈراکھی کا نوجوان امجد علی راجپرچند روز قبل کراچی کی برف فیکٹری میں گیس سلنڈر پھٹنے سے زخمی ہوا گیاتھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ اس واقعہ میں پڈعیدن سے تعلق رکھنے والے جانبحق نوجوانوں کی تعداد […]
