ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عوام کوبین الاقوامی معیار کے مطابق خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے: عبدالجبار خان

کراچی،22اپریل (پی پی آئی)سندھ فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عبدالجبار خان نے 16ویں کنزیومرز فوڈ سیفٹی اور کوالٹی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے زور دیا کہ صوبے کی عوام کو محفوظ اور بین الاقوامی معیار کے مطابق خوراک کی فراہمی یقینی بنانا ان کی اولین ترجیح ہے۔عبدالجبار خان نے کہا کہ صارفین کا اعتماد جیتنا اصل کامیابی ہوتی ہے۔ انکشاف کیا کہ کراچی کی مختلف مارکیٹوں سے کھلی چائے کی پتی اور کھلے آئل کے نمونے لیبارٹری میں ٹیسٹ کے لیے بھیجے گئے ہیں۔ قانون کی خلاف ورزی پر جرمانے، سزا اور کاروبار کو سیل کرنے کی کاروائی کی جائے گی۔سندھ فوڈ اتھارٹی فورس کے قیام اور فیلڈ میں کام کرنے والے افسران کی یونیفارم کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ سے بات چیت کی جائے گی۔ عبدالجبار خان نے بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ کے ویڑن کے مطابق ادارے کو مضبوط کرنے کی کوششوں کا ذکر کیا۔انہوں نے بتایا کہ سندھ میں 13 ہزار کے قریب ہوٹل، ریسٹورنٹ اور دکانیں لائسنس یافتہ ہیں اور جلد ہی ان تمام کو رجسٹر کر کے لائسنس فراہم کیے جائیں گے۔ کنزیومرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کو اس کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔عبدالجبار خان نے فوڈ سیفٹی کے جدید اور محفوظ طریقوں پر عملدرآمد کو عوامی صحت، معیشت اور معاشرتی فلاح و بہبود کا بنیادی ستون قرار دیا۔ ان کی امید ہے کہ یہ کانفرنس خوراک کی حفاظت کے حوالے سے مثبت تبدیلیوں کا پیش خیمہ ثابت ہوگی۔