ثانیہ مرزا کی الوداعی پارٹی میں شوہر کے بغیر شرکت، مداح پریشان و حیران

کراچی (پی پی آئی)بھارت کی سابق ٹینس اسٹار اور شعیب ملک کی بیوی ثانیہ مرزا کی ریٹائرمنٹ پارٹی میں شوہر کی غیر حاضری پر مداح ایک بار پھر شکوک و شبہات کا شکار ہوگئے۔ٹینس سے ریٹائر منٹ کا اعلان کرنے والی ثانیہ مرزا نے گزشتہ ماہ اپنے آخری گرینڈ سلم آسٹریلین اوپن میں شرکت کی تھی۔سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق ثانیہ کیلئے ایک شاندار الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔اس تقریب میں ثانیہ نے بیٹے اذہان مرزا ملک کے ہمراہ شرکت کی، تقریب میں شوبز اور اسپورٹس شخصیات کے علاوہ ثانیہ کے قریبی عزیز بھی شریک ہوئے مگر شوہر شعیب ملک شریک نہ تھے جن کی غیر موجودگی پر مداح پریشانی کا شکار ہوگئے۔مداح اس پارٹی میں شعیب ملک کی غیر حاضری پر پھر سے تذبذب کا شکار ہوگئے جس کے بعد ایک بار پھر سے شعیب ثانیہ کی دوری پر تبصرے ہونے لگے،اس معاملے پر سوشل میڈیا صارفین تقسیم نظرآئے۔لیکن سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد کا کہنا تھا کہ شعیب ملک آج کل پی ایس ایل میں مصرو ف ہیں جس کی وجہ سے وہ اس پارٹی میں شریک نہیں ہوسکے۔واضح رہے کہ شعیب ملک پی ایس ایل 8 میں کراچی کنگز کی نمائندگی کررہے ہیں۔

Next Post

سینکڑوں افغانیوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری,ایف آئی اے کی پشاور میں کارروائی

Thu Mar 9 , 2023
پشاور (پی پی آئی)ایف آئی اے نے افغانیوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کرنے میں ملوث پاسپورٹ اینڈ امیگریشن آفس پشاور کے 6 ملازمین کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سینکڑوں افغانیوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کئے جانے کے انکشافات سامنے آئے۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے اینٹی کرپشن سیل نے خفیہ اطلاع پر پشاور میں کارروائی کی۔ذرائع ایف آئی اے […]