ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سینکڑوں افغانیوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری,ایف آئی اے کی پشاور میں کارروائی

پشاور (پی پی آئی)ایف آئی اے نے افغانیوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کرنے میں ملوث پاسپورٹ اینڈ امیگریشن آفس پشاور کے 6 ملازمین کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سینکڑوں افغانیوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کئے جانے کے انکشافات سامنے آئے۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے اینٹی کرپشن سیل نے خفیہ اطلاع پر پشاور میں کارروائی کی۔ذرائع ایف آئی اے نے بتایا کہ کارروائی کے دوران پاسپورٹ اینڈ امیگریشن آفس پشاور کے 6ملازمین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاسپورٹ آفس کے گرفتار ملازمین کیخلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے،گرفتار ملازمین افغان شہریوں کو پاکستانی ڈیٹا پرپاسپورٹ جاری کرتے تھے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ملازمین کے خلاف افغان شہریوں کو پاسپورٹ اجرا کے شواہد موجود ہیں، وزارت خارجہ کو افغانیوں کو پاکستانی پاسپورٹ اجرا کی شکایات موصول پر کارروائی کی گئی۔ایف آئی اے ملک کے مختلف ہوائی اڈوں پر جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر سفر کرنے والے افغان باشندوں کو گرفتار کر رہی تھی۔گزشتہ ماہ ایسے ہی ایک واقعے میں ایف آئی اے امیگریشن ونگ نے دو افغان شہریوں کو جعلی پاکستانی پاسپورٹ کے ذریعے لندن جانے کی کوشش کرنے پر گرفتار کیا تھا۔